Saturday 14 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:783


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نماز  کا بیان
باب
 ہر رکعت میں سورة فاتحہ پڑھنے کے وجوب اور جب تک فاتحہ کا پڑھنا یا سیکھنا ممکن نہ ہو تو اس کو جو آسان ہو فاتحہ کے علاوہ پڑھ لینے کے بیان میں
حدیث نمبر
783
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَائَةٍ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَمَا أَعْلَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَنَّاهُ لَکُمْ وَمَا أَخْفَاهُ أَخْفَيْنَاهُ لَکُمْ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، حبیب بن شہید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز بغیر قرات کے نہیں ہوتی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں پس جس نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز سے قرات کی ہم نے بھی تمہارے لئے اس نماز میں بلند آواز سے پڑھا اور جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آہستہ پڑھا ہم نے بھی تمہارے لئے آہستہ پڑھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment