Sunday 15 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:997


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نماز  کا بیان
باب
 سجدوں کے اعضا کے بیان اور بالوں اور کپڑوں کے موڑنے اور نماز میں جو ڑا باندھنے سے روکنے کے بیان میں
حدیث نمبر
997
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَی سَبْعَةٍ وَنُهِيَ أَنْ يَکُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ هَذَا حَدِيثُ يَحْيَی و قَالَ أَبُو الرَّبِيعِ عَلَی سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيَ أَنْ يَکُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ الْکَفَّيْنِ وَالرُّکْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ وَالْجَبْهَةِ
یحیی بن یحیی، ابوربیع زہرانی، یحیی، ابوربیع، حماد بن زید، عمرو بن دینار، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کریں اور منع کیا گیا اپنے بالوں اور کپڑوں کو سنوارنے سے اور ابوالربیع کہتے ہیں کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا کپڑوں اور بالوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا اور وہ سات ہڈیاں درج ذیل ہیں دو ہتھیلیاں دو گھٹنے اور دو پاؤں اور پیشانی۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment