کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ وَسَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّی الْمَغْرِبَ بِجَمْعٍ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَةٍ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ صَلَّی مِثْلَ ذَلِکَ وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ
محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، حکم، سلمہ بن کھیل، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھیں تو انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے بھی اسی طرح نماز پڑھی اور حضرت ابن عمر نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح کرتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment