Saturday 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1075,TotalNo:3473


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
 جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتے ہیں کے بیان میں
حدیث نمبر
3473
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَمْرَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عِنْدَهَا وَإِنَّهَا سَمِعَتْ صَوْتَ رَجُلٍ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا رَجُلٌ يَسْتَأْذِنُ فِي بَيْتِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرَاهُ فُلَانًا لِعَمِّ حَفْصَةَ مِنْ الرَّضَاعَةِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ کَانَ فُلَانٌ حَيًّا لِعَمِّهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ دَخَلَ عَلَيَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ إِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلَادَةُ
یحیی بن یحیی، مالک، عبداللہ بن ابی بکر، حضرت عمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اسے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آواز سنی کہ ایک آدمی حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں اجازت مانگ رہا ہے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! یہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کی اجازت مانگ رہا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرا خیال ہے کہ یہ فلاں ہوگا حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے رضاعی چچا کے بارے میں فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اگرمیرا رضاعی چچا زندہ ہوتا تو کیا وہ میرے پاس ملاقات کے لئے آسکتا تھا - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں بے شک رضاعت بھی ان رشتوں کو حرام کر دیتی ہے جن کو ولادت حرام کرتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment