Saturday 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1078,TotalNo:3476


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
 رضاعت کی حرمت میں مرد کی تاثیر کے بیان میں
حدیث نمبر
3476
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أَفْلَحَ أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ جَائَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا وَهُوَ عَمُّهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ بَعْدَ أَنْ أُنْزِلَ الْحِجَابُ قَالَتْ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ فَلَمَّا جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ فَأَمَرَنِي أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَيَّ
 یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ابوالقیس کابھائی افلح آیا اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اجازت طلب کی اور وہ آپ کا رضاعی چچا تھا آیت پردہ کےنزول کے بعد فرماتی ہیں کہ میں نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے اس عمل کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے اپنے پاس آنے کی اجازت دو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment