Saturday 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1057,TotalNo:3455


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عزل کے حکم کے بیان میں
حدیث نمبر
3455
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ فَرَدَّ الْحَدِيثَ حَتَّی رَدَّهُ إِلَی أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذُکِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَمَا ذَاکُمْ قَالُوا الرَّجُلُ تَکُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ تُرْضِعُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَکْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ وَالرَّجُلُ تَکُونُ لَهُ الْأَمَةُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَکْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ قَالَ فَلَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ذَاکُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَکَأَنَّ هَذَا زَجْرٌ
 محمد بن مثنی، معاذ بن معاذ، ابن عون، محمد بن عبدالرحمن بن بشر، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ ایک آدمی ہے اس کی بیوی دودھ پلاتی ہے وہ اس سے صحبت کرتا ہے اور اس سے حمل کو ناپسند کرتا ہے اور ایک آدمی کی لونڈی وباندی ہے وہ اس سے صحبت کرتا ہے اور ناپسند کرتا ہے کہ اسے اس سے حمل ہو جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں تم پر لازم ہے کہ تم یہ عمل نہ کرو ابن عون نے کہا یہ حدیث میں نے حسن سے بیان کی تو انہوں نے کہا گویا کہ ڈانٹ ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment