Saturday 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1029,TotalNo:3427


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نکاح کا بیان
باب
 دعوت دینے والے کی دعوت کو قبول کرنے کے حکم کے بیان میں
حدیث نمبر
3427
 و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ يَا أَبَا بَکْرٍ کَيْفَ هَذَا الْحَدِيثُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْأَغْنِيَائِ فَضَحِکَ فَقَالَ لَيْسَ هُوَ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْأَغْنِيَائِ قَالَ سُفْيَانُ وَکَانَ أَبِي غَنِيًّا فَأَفْزَعَنِي هَذَا الْحَدِيثُ حِينَ سَمِعْتُ بِهِ فَسَأَلْتُ عَنْهُ الزُّهْرِيَّ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ ثُمَّ ذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِکٍ
 ابن ابی عمر سفیان، ابوبکر، حضرت سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے زہری سے کہا اے ابوبکر یہ حدیث کیسے ہے کہ کھانوں میں سے برا کھانا امیروں کا ہے؟ تو وہ ہنس پڑے اور کہا کہ امیروں کا کھانا برا نہیں ہے سفیان نے کہا کہ میرے والد امیر تھے اور مجھے اس حدیث نے گھبراہٹ میں ڈال دیا جب سے میں نے اسے سنا میں نے زہری سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا مجھے عبدالرحمن الاعرج نے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کھانوں میں سے برا کھانا ولیمہ کا کھانا ہے پھر مالک کی حدیث کی طرح ذکر کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment