Saturday 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1085,TotalNo:3483


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
 رضاعت کی حرمت میں مرد کی تاثیر کے بیان میں
حدیث نمبر
3483
و حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ عَمِّي مِنْ الرَّضَاعَةِ أَبُو الْجَعْدِ فَرَدَدْتُهُ قَالَ لِي هِشَامٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُو الْقُعَيْسِ فَلَمَّا جَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ بِذَلِکَ قَالَ فَهَلَّا أَذِنْتِ لَهُ تَرِبَتْ يَمِينُکِ أَوْ يَدُکِ
 حسن بن حلوانی، محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، عطاء، عروہ بن زبیر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میرے رضاعی چچا ابوالجعد نے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو میں نے انہیں واپس کر دیا راوی کہتا ہے کہ ہشام نے مجھ سے کہا وہ ابوالقعیس تھے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تونے اسے کیوں اجازت نہ دی؟ تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment