کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
بڑے کی رضاعت کے بیان میں
حدیث نمبر
3507
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو جَائَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَالِمًا لِسَالِمٍ مَوْلَی أَبِي حُذَيْفَةَ مَعَنَا فِي بَيْتِنَا وَقَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ وَعَلِمَ مَا يَعْلَمُ الرِّجَالُ قَالَ أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ قَالَ فَمَکَثْتُ سَنَةً أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا لَا أُحَدِّثُ بِهِ وَهِبْتُهُ ثُمَّ لَقِيتُ الْقَاسِمَ فَقُلْتُ لَهُ لَقَدْ حَدَّثْتَنِي حَدِيثًا مَا حَدَّثْتُهُ بَعْدُ قَالَ فَمَا هُوَ فَأَخْبَرْتُهُ قَالَ فَحَدِّثْهُ عَنِّي أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْنِيهِ
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، قاسم بن محمد بن ابی بکر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے راویت ہے کہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب حذیفہ کا مولی سالم ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں رہتا ہے اور وہ بلوغ کو پہنچ گیا ہے اور وہ باتیں سمجھ لیتا ہے جو مرد سمجھتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اسے دودھ پلا دے تو تو اس پر حرام ہو جائے گی راوی کہتے ہیں پھر میں ایک سال یا اس کے قریب زمانہ ٹھہرا رہا اور اس حدیث کو خوف کی وجہ سے بیان نہیں کیا پھر میں قاسم سے ملا تو اس سے کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھے ایک حدیث بیان کی لیکن میں نے اس کے بعد اسے بیان نہیں کیا انہوں نے کہا وہ حدیث کیا ہے میں نے ان کو اس کی خبر دی تو انہوں نے کہا تم یہ حدیث مجھ سے روایت کرو کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ حدیث مجھے بیان کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment