Sunday 13 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1555,TotalNo:3953


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
کھیتی باڑی  کا بیان
باب
 شراب مردار خنزیر اور بتوں کی بیع کی حرمت کے بیان میں
حدیث نمبر
3953
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَکَّةَ إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُطْلَی بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِکَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا أَجْمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَکَلُوا ثَمَنَهُ
 قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن ابی حبیب، عطاء بن ابی رباح، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فتح مکہ والے سال مکہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی بیع کو حرام کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہاگیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردار کی چربی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ اس سے کشتیوں کو (پیندے میں) ملا جاتا ہے اور چمڑوں کو اس سے رنگا جاتا ہے اور لوگ اس سے روشنی کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں وہ حرام ہے پھر اسی وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی یہود کو ہلاک کرے کہ اللہ نے جب ان پر اس مردار کی چربی کو حرام کیا تو انہوں نے اسے پگھلایا پھر اسے فروخت کردیا اور اس کی قیمت کھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment