کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
کھیتی باڑی کا بیان
باب
کتوں کے مار ڈالنے کے حکم اور اس کے منسوخ ہونے کے بیان میں، شکار، کھیتی یا جانوروں کی حفاظت و غیرہ کے علاوہ کتے پالنے کی حرمت کے بیان میں
حدیث نمبر
3930
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اقْتَنَی کَلْبًا إِلَّا کَلْبَ ضَارِيَةٍ أَوْ مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ
یحیی بن یحیی، یحیی بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، یحیی بن یحیی، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے حفاظتی یا شکاری کتے کے علاوہ کتا پالا تو اس کے عمل (ثواب) سے ہر دن دو قیراط کم ہوتا رہتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment