کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نکاح کا بیان
باب
جو آدمی کسی عورت سے نکاح کا ارادہ کرے تواس کے لئے اس عورت کے چہرے اور ہتھیلیوں کوا یک نظر پیغام نکاح سے پہلے دیکھنے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3390
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا قَالَ لَا قَالَ فَاذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الْأَنْصَارِ شَيْئًا
ابن ابی عمر، سفیان، یزید بن کیسان، ابی حازم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی کہ اس نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو نے اسے دیکھا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا اور اسے دیکھ کیونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment