کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3009
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائٍ مَوْلَی ابْنِ سِبَاعٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ کَانَ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ فَلَمَّا جَائَ الشِّعْبَ أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ ثُمَّ ذَهَبَ إِلَی الْغَائِطِ فَلَمَّا رَجَعَ صَبَبْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْإِدَاوَةِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَکِبَ ثُمَّ أَتَی الْمُزْدَلِفَةَ فَجَمَعَ بِهَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، عطاء، سباع، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عرفات سے واپس آئے توجب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھاٹی کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سواری کو بٹھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضاء حاجت کے لئے تشریف لے گئے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوٹے تو میں نے برتن میں پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کروایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور مزدلفہ آئے اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment