Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:458,TotalNo:2856


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے حج کی کیفیت کے بیان میں
حدیث نمبر
2856
 و حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَعِيلَ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ وَکَانَتْ الْعَرَبُ يَدْفَعُ بِهِمْ أَبُو سَيَّارَةَ عَلَی حِمَارٍ عُرْيٍ فَلَمَّا أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ بِالْمَشْعَرِ الْحَرَامِ لَمْ تَشُکَّ قُرَيْشٌ أَنَّهُ سَيَقْتَصِرُ عَلَيْهِ وَيَکُونُ مَنْزِلُهُ ثَمَّ فَأَجَازَ وَلَمْ يَعْرِضْ لَهُ حَتَّی أَتَی عَرَفَاتٍ فَنَزَلَ
 عمر بن حفص بن غیاث، حضرت جعفر بن محمد بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے اور میں نے آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے بارے میں پوچھا اور پھر انہوں نے حاتم بن اسمعیل کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اس حدیث میں ہے کہ عرب کا دستور تھا کہ ابوسیارہ گدھے کی ننگی پشت پر سوار ہو کر ان کو مزدلفہ واپس لاتا تھا تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ سے مشعر حرام کی طرف بڑھ گئے تو اہل قریش کو کوئی شک نہ رہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشعر حرام میں قیام فرمائیں گے اور اسی جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑاؤ ہوگا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو اس سے بھی آگے بڑھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جگہ پر کوئی تو جہ نہ دی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات کے میدان میں آگئے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment