Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:540,TotalNo:2938


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عمرہ کی تعداد کے بیان میں
حدیث نمبر
2938
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ عُمْرَةً مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنْ جِعْرَانَةَ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ
 ہداب بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ خبر دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار مرتبہ عمرہ کیا اور یہ سارے کے سارے عمرے ذی قعدہ میں کئے سوائے اس عمرہ کے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کےساتھ کیا ہے ایک عمرہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ذی القعدہ میں کیا تھا ا اور دوسرا عمرہ آنے والے سال ذی القعدہ میں کیا اور تیسرا عمرہ جعرانہ سے کیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ حنین کا مال غنیمت ذی القعدہ میں تقسیم کیا اور چوتھا عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے ساتھ کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment