Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:503,TotalNo:2901


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج افراد اور قران کے بیان میں
حدیث نمبر
2901
و حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ قَالَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ أَهْلَلْنَا بِالْحَجِّ فَرَجَعْتُ إِلَی أَنَسٍ فَأَخْبَرْتُهُ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ کَأَنَّمَا کُنَّا صِبْيَانًا
 امیہ بن بسطام عیشی، یزید ابن زریع، حبیب بن شہید، بکربن عبداللہ، حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ دونوں کو جمع کیا ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا ہم نے حج کا احرام باندھا تھا راوی کہتے ہیں کہ میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف لوٹا اور میں نے ان کو خبر دی کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا کہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ گویا ہم بچے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment