Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:565,TotalNo:2963


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
2963
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْأَبْجَرِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أُرَانِي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَصِفْهُ لِي قَالَ قُلْتُ رَأَيْتُهُ عِنْدَ الْمَرْوَةِ عَلَی نَاقَةٍ وَقَدْ کَثُرَ النَّاسُ عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ذَاکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُمْ کَانُوا لَا يُدَعُّونَ عَنْهُ وَلَا يُکْرَهُونَ
 محمد بن رافع، یحیی بن آدم، زہیر، عبدالملک بن سعید بن ابجر، حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھ سے بیان کر کہ حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ میں نے آپ کو مروہ کے پاس اونٹنی پر دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ تھے راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کیونکہ وہ لوگ یعنی صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑتے تھے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور ہوتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment