Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:543,TotalNo:2941


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عمرہ کی تعداد کے بیان میں
حدیث نمبر
2941
و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً يُخْبِرُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ کُنْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ مُسْتَنِدَيْنِ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ وَإِنَّا لَنَسْمَعُ ضَرْبَهَا بِالسِّوَاکِ تَسْتَنُّ قَالَ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ قَالَ نَعَمْ فَقُلْتُ لِعَائِشَةَ أَيْ أُمَّتَاهُ أَلَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ وَمَا يَقُولُ قُلْتُ يَقُولُ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ فَقَالَتْ يَغْفِرُ اللَّهُ لِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَعَمْرِي مَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ وَمَا اعْتَمَرَ مِنْ عُمْرَةٍ إِلَّا وَإِنَّهُ لَمَعَهُ قَالَ وَابْنُ عُمَرَ يَسْمَعُ فَمَا قَالَ لَا وَلَا نَعَمْ سَکَتَ
 ہاورن بن عبداللہ، محمد بن بکر برسانی، ابن جریج، عطاء، حضرت عروہ بن ز بیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ کی طرف ٹیک لگائے ہوئے تھے اور ہم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز سن رہے تھے تو میں نے کہا اے ابو عبدالرحمن! کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں تو میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا اے میری اماں! کیا آپ نہیں سن رہیں کہ ابوعبدالرحمن کیا کہہ رہے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ وہ کیا کہتے ہیں میں نے عرض کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ کیا ہے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اللہ ابوعبدالرحمن کی مغفرت فرمائے میری عمر کی قسم کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب میں عمرہ نہیں کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو عمرہ بھی کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے راوی کہتے تھے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سن رہے تھے تو انہوں نے نہ تو کہا نہیں اور نہ ہی کہا ہاں بلکہ وہ خاموش رہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment