Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:594,TotalNo:2992


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حاجی کا قربانی کے دن جمرہ عقبہ کی رمی تک تلبیہ پڑھتے رہنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
2992
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشِّعْبَ الْأَيْسَرَ الَّذِي دُونَ الْمُزْدَلِفَةِ أَنَاخَ فَبَالَ ثُمَّ جَائَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْوَضُوئَ فَتَوَضَّأَ وُضُوئًا خَفِيفًا ثُمَّ قُلْتُ الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَکَ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی أَتَی الْمُزْدَلِفَةَ فَصَلَّی ثُمَّ رَدِفَ الْفَضْلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍقَالَ کُرَيْبٌ فَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّی بَلَغَ الْجَمْرَةَ
 یحیی بن ایوب، قتیبہ بن سعید، ابن حجر، اسماعیل، یحیی بن یحیی، اسماعیل بن جعفر، محمد بن ابی حرملہ، کریب مولی ابن عباس، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں عرفات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ کے بائیں طرف ایک گھاٹی پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا اونٹ بٹھایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کروایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہلکا مختصر وضو کیا پھر میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! نماز کا وقت ہوگیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نماز آگے ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ آگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ کی صبح فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا راوی کریب کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے حضرت فضل کے بارے میں خبر دی کہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلبیہ پڑھتے رہے یہاں تک کہ جمرہ تک پہنچ گئے،-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment