Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:553,TotalNo:2951


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 مکہ مکر مہ میں جب داخلہ ہو تو ذی طوی میں رات گزارنے اور غسل کرنے اور دن کے وقت مکہ مکر مہ میں داخل ہونے کے استحباب میں
حدیث نمبر
2951
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنِي أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَنْزِلُ بِذِي طَوًی وَيَبِيتُ بِهِ حَتَّی يُصَلِّيَ الصُّبْحَ حِينَ يَقْدَمُ مَکَّةَ وَمُصَلَّی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ عَلَی أَکَمَةٍ غَلِيظَةٍ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ وَلَکِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ عَلَی أَکَمَةٍ غَلِيظَةٍ
 محمد بن اسحاق، انس یعنی ابن عیاض، موسی ابن عقبہ، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت بھی مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو ذی طوی میں اترتے اور وہیں رات گزارتے یہاں تک کہ صبح کی نماز پڑھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ ایک بلند ٹیلے پر ہوتی تھی نہ کہ اس مسجد میں جو کہ بعد میں بنائی گئی اور لیکن اس سے نیچے ایک بلند ٹیلے پرہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment