Friday 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:530,TotalNo:2928


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج میں تمتع اور قران کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
2928
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّةَ أَمَرَنَا أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ سَاقَ الْهَدْيَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ وَرُحْنَا إِلَی مِنًی أَهْلَلْنَا بِالْحَجِّ
 عبیداللہ بن عمر، قواریری، عبدالاعلی، داؤد، ابی نضرة، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ہم چیخ چیخ کر حج کو تلبیہ کہہ رہے تھے تو جب ہم مکہ آگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ جن لوگوں نے قربانی کا جانور بھیج دیا ان کے علاوہ باقی لوگ اپنے احرام کو عمرہ کا احرام کردیں پھر جب ترویہ کا دن آٹھ ذی الحج ہوا تو ہم منی کی طرف گئے اور ہم نے حج کا احرام باندھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment