Saturday, 20 August 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:2312


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب

حدیث نمبر
2312
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِکِيِّ أَنَّهُ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَأَجْرِي عَلَی اللَّهِ فَقَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي عَمِلْتُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِکَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَ فَکُلْ وَتَصَدَّقْ
قتیبہ بن سعید، لیث، بکیر، بسر بن سعید، ابن ساعد ی مالکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے صدقہ پر عامل مقرر فرمایا- جب میں اس سے فارغ ہوا اور رقمِ زکوۃ لا کر جمع کرا دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لیے کچھ اجرت کا حکم فرمایا - تو میں نے عرض کیا میں نے اللہ کی رضا کے لیے کام کیا اور میرا ثواب اللہ پر ہے تو آپ نے فرمایا جو تجھے دیا جائے وصول کر لے کیونکہ میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں عامل مقرر ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اجرت دی تھی- تو میں نے تیرے کہنے کی طرح عرض کیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا جو تجھے تیرے بغیر مانگے مل جائے تم اس کو کھاؤ اور صدقہ بھی کرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment