Friday 26 August 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:16,TotalNo:2414


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
روزوں  کا بیان
باب
چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عیدالفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔
حدیث نمبر
2414
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُقْبَةَ وَهُوَ ابْنُ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ وَطَبَّقَ شُعْبَةُ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ وَکَسَرَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ قَالَ عُقْبَةُ وَأَحْسِبُهُ قَالَ الشَّهْرُ ثَلَاثُونَ وَطَبَّقَ کَفَّيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ
محمد بن المثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عقبہ، ابن حریث حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے اور شعبی راوی نے اپنے ہاتھوں سے تین مرتبہ اشارہ کیا اور تیسری مرتبہ میں انگوٹھے کو بند کرلیا عقبہ روای نے کہا کہ میں گمان کرتا ہوں کہ آپ نے فرمایا کہ مہینہ تیس دنوں کا ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں سے تین مرتبہ اشارہ کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment