کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی آل بنو ھاشم اور عبدا لمطلب وغیرہ کے لئے زکوة کی تحریم کے بیان میں
حدیث نمبر
2377
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کِخْ کِخْ ارْمِ بِهَا أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَةَ
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھو، تھو! اس کو پھینک دو- کیا تو نہیں جانتا کہ ہم صدقہ کا مال نہیں کھاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment