Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:435,TotalNo:2833


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 احرام کی اقسام کے بیان میں
حدیث نمبر
2833
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا و قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نَرَی إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّةَ تَطَوَّفْنَا بِالْبَيْتِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يَحِلَّ قَالَتْ فَحَلَّ مَنْ لَمْ يَکُنْ سَاقَ الْهَدْيَ وَنِسَاؤُهُ لَمْ يَسُقْنَ الْهَدْيَ فَأَحْلَلْنَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَحِضْتُ فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ فَلَمَّا کَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ النَّاسُ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ وَأَرْجِعُ أَنَا بِحَجَّةٍ قَالَ أَوْ مَا کُنْتِ طُفْتِ لَيَالِيَ قَدِمْنَا مَکَّةَ قَالَتْ قُلْتُ لَا قَالَ فَاذْهَبِي مَعَ أَخِيکِ إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي بِعُمْرَةٍ ثُمَّ مَوْعِدُکِ مَکَانَ کَذَا وَکَذَا قَالَتْ صَفِيَّةُ مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَکُمْ قَالَ عَقْرَی حَلْقَی أَوْ مَا کُنْتِ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ بَلَی قَالَ لَا بَأْسَ انْفِرِي قَالَتْ عَائِشَةُ فَلَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُصْعِدٌ مِنْ مَکَّةَ وَأَنَا مُنْهَبِطَةٌ عَلَيْهَا أَوْ أَنَا مُصْعِدَةٌ وَهُوَ مُنْهَبِطٌ مِنْهَا و قَالَ إِسْحَقُ مُتَهَبِّطَةٌ وَمُتَهَبِّطٌ
 زہیر بن حرب ، اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ساتھ نکلے اور حج کے علاوہ ہمارا اور کوئی ارادہ نہیں تھا تو جب ہم مکہ آگئے تو ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ جو آدمی ہدی قربانی کو جانور لے کر نہ آیا ہو تو وہ حلال ہو جائے احرام کھول دے حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ جو لوگ ہدی ساتھ نہیں لائے تھے وہ تو حلال ہو گئے اور آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی ہدی ساتھ نہیں لائی تھیں اس لئے انہوں نے بھی احرام کھو ل دئیے حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں حائضہ ہوگئی اور میں بیت اللہ کا طواف نہ کر سکی تو جب حصبہ کی رات ہوئی تو حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اللہ کے رسول لوگ تو عمرہ اور حج کر کے واپس لوٹیں گے اور میں صرف حج کے ساتھ واپس لوٹوں گی؟ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ! کیا جن راتوں میں ہم مکہ آئے تھے اس وقت تم نے طواف نہیں کیا تھا؟ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا نہیں آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے بھائی کے ساتھ تنعیم کی طرف جاؤ اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ کرلو اور پھر فلاں فلاں جگہ ہم سے آکر مل جانا حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں تمہیں روکنے والی ہوں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پیار سے فرمایا زخمی اور سر منڈی کیا تو نے قربانی کے دن (یوم نحر) طواف نہیں کیا تھا؟ حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کی جی ہاں آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں اب چلو حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلیﷲ علیہ وآلہ وسلم سے میں اس حال میں ملی کہ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے بلندی پرچڑھ رہے تھے اور میں اتر رہی تھی یا میں بلندی پر چڑھ رہی تھی اور آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اتر رہے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment