Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:475,TotalNo:2873


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج تمتع کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
2873
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ بَيَانٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ قَالَ أَتَيْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ وَإِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ فَقُلْتُ إِنِّي أَهُمُّ أَنْ أَجْمَعَ الْعُمْرَةَ وَالْحَجَّ الْعَامَ فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ لَکِنْ أَبُوکَ لَمْ يَکُنْ لِيَهُمَّ بِذَلِکَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ بَيَانٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ مَرَّ بِأَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالرَّبَذَةِ فَذَکَرَ لَهُ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّمَا کَانَتْ لَنَا خَاصَّةً دُونَکُمْ
 قتیبہ، جریر، بیان، حضرت عبدالرحمن بن ابی شعثاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم نخعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابراہیم تیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ میں اس سال حج اور عمرہ اکٹھا کرنا چاہتا ہوں حضرت ابراہم نخعی فرمانے لگے کہ تیرے والد تو اس طرح نہیں کرتے تھے حضرت ابراہیم تیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ربذہ کے مقام میں گزرے تو انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ہمارے لئے مخصوص تھا نہ کہ تمہارے لئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment