Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:481,TotalNo:2879


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج تمتع کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
2879
و حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ أُحَدِّثُکَ حَدِيثًا عَسَی اللَّهُ أَنْ يَنْفَعَکَ بِهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّی مَاتَ وَلَمْ يَنْزِلْ فِيهِ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ وَقَدْ کَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ حَتَّی اکْتَوَيْتُ فَتُرِکْتُ ثُمَّ تَرَکْتُ الْکَيَّ فَعَادَ
 عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، حمید بن ہلال، حضرت مطرف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھے عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں تجھ سے ایک حدیث بیان کروں گا شاید کہ اللہ تعالی اس کے ذریعہ سے تجھے نفع دے وہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ دونوں کو ایک ساتھ اکٹھا کیا پھر ان سے منع بھی نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  دنیا سے رحلت فرما گئے اور نہ ہی اس کی حرمت کے بارے میں قرآن نازل ہوا اور مجھے پر سلام کیا جاتا تھا جب تک کہ میں نے داغ نہیں لگوایا توجب میں نے داغ لیا تو سلام چھوٹ گیا پھر میں نے داغ لینا چھوڑا تو مجھ پر پھر سلام کیا جانے لگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment