Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:469,TotalNo:2867


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج تمتع کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
2867
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ کَانَ عُثْمَانُ يَنْهَی عَنْ الْمُتْعَةِ وَکَانَ عَلِيٌّ يَأْمُرُ بِهَا فَقَالَ عُثْمَانُ لِعَلِيٍّ کَلِمَةً ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّا قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَجَلْ وَلَکِنَّا کُنَّا خَائِفِينَ
 محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن شفیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمتع سے منع فرمایا کرتے تھے اور حضرت علی اس کا حکم فرمایا کرتے تھے- تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کوئی بات فرمائی تو پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا ہے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جی ہاں لیکن اس وقت ہم ڈرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment