Friday, 2 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:471,TotalNo:2869


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حج تمتع کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
2869
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ اجْتَمَعَ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِعُسْفَانَ فَکَانَ عُثْمَانُ يَنْهَی عَنْ الْمُتْعَةِ أَوْ الْعُمْرَةِ فَقَالَ عَلِيٌّ مَا تُرِيدُ إِلَی أَمْرٍ فَعَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَنْهَی عَنْهُ فَقَالَ عُثْمَانُ دَعْنَا مِنْکَ فَقَالَ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَدَعَکَ فَلَمَّا أَنْ رَأَی عَلِيٌّ ذَلِکَ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا
 محمد بن مثنی، محمدبشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عمرو بن مرة، حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما مقام عسفان میں اکٹھے ہوئے تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حج تمتع یا عمرہ سے حج کے دنوں میں منع فرماتے تھے تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آپ ا س کام کے بارے میں کیا چاہتے ہیں جسے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیاہے اور آپ اس سے روک رہے ہیں توحضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے آپ کو چھوڑنے کی ہمت نہیں ہے پھر جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حال دیکھا تو انہوں نے حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment