کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
کھیتی باڑی کا بیان
باب
اونٹ کی بیع اور سواری کے استثناء کے بیان میں
حدیث نمبر
4007
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَتَخَلَّفَ نَاضِحِي وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَنَخَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لِي ارْکَبْ بِاسْمِ اللَّهِ وَزَادَ أَيْضًا قَالَ فَمَا زَالَ يَزِيدُنِي وَيَقُولُ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَکَ
ابوکامل جحدری، عبدالواحد بن زیاد، جریری، ابی نضرة، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے تو میرا اونٹ پیچھے رہ گیا اور باقی حدیث گزر چکی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ٹھونکا دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا اللہ کا نام لے کے سوار ہوجاؤ اور مزید یہ اضافہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے زیادہ دیتے جاتے تھے اور فرماتے تھے اللہ تجھے معاف کر دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment