Saturday 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1927,TotalNo:4325


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
سزائوں کا بیان
باب
شادی شدہ کو زنا میں سنگسار کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
4325
و حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ أَتَی رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَتَنَحَّی تِلْقَائَ وَجْهِهِ فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّی ثَنَی ذَلِکَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ أَحْصَنْتَ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا فَکُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ هَرَبَ فَأَدْرَکْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ
 عبدالملک بن شعیب بن لیث ابن سعد، عقیل، ابن شہاب، ابی سلمہ بن عبدالرحمان بن عوف، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکار کر کہا اے اللہ کے رسول؟ میں زنا کر بیٹھا ہوں- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے رو گردانی کی اور اس کی طرف سے چہرہ اقدس پھیرلیا - اس نے پھر آپ سے کہا اے اللہ کے رسول؟ میں زنا کر بیٹھا ہوں- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے اعراض کیا-  یہاں تک کہ اس نے اپنی بات کو چار مرتبہ داھرایا- جب اس نے اپنے آپ پر چار گواہیاں دے دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اسے بلایا اور فرمایا کیا تجھے جنون ہوگیا ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں- تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو شادی شدہ ہے اس نے عرض کیا جی ہاں تو رسول اللہ نے فرمایا اسے لے جاؤ اور سنگسار کردو- ابن شہاب علیہ السلام نے کہا مجھے اس نے خبر دی جس نے جابر بن عبداللہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں ان میں سے تھا جہنوں نےاسےرجم کیا- ہم نے اسے عیدگاہ میں سنگسار کیا- پس جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگا تو ہم نے اسے میدان مرہ میں پایا اور اسے سنگسار کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment