Saturday 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1845,TotalNo:4243


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
 مدبر کی بیع کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
4243
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَکُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ
 ابوربیع، سلیمان بن داؤد عتکی، حماد یعنی ابن زید، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنا لیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ مال نہ تھا یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے مجھ سے کون خریدے گا تو نعیم بن عبداللہ نے یہ غلام آٹھ سو درہم میں خرید لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ غلام اسے دے دیا عمرو نے کہا میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ غلام قبطی تھا اور (حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلا فت کے) پہلے سال میں فوت ہوا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment