کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
کھیتی باڑی کا بیان
باب
اونٹ کی بیع اور سواری کے استثناء کے بیان میں
حدیث نمبر
4008
و حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا أَتَی عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَعْيَا بَعِيرِي قَالَ فَنَخَسَهُ فَوَثَبَ فَکُنْتُ بَعْدَ ذَلِکَ أَحْبِسُ خِطَامَهُ لِأَسْمَعَ حَدِيثَهُ فَمَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بِعْنِيهِ فَبِعْتُهُ مِنْهُ بِخَمْسِ أَوَاقٍ قَالَ قُلْتُ عَلَی أَنَّ لِي ظَهْرَهُ إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ وَلَکَ ظَهْرُهُ إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَتَيْتُهُ بِهِ فَزَادَنِي وُقِيَّةً ثُمَّ وَهَبَهُ لِي
ابوربیع عتکی، حماد، ایوب، ابی زبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میرا اونٹ تھک چکا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ایک ٹھونکا دیا تو وہ کودنے لگا اور میں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات سننے کے لئے اس کی لگام کھینچتا تھا لیکن میں اس پر قادر نہ ہو سکا آخر کار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے آملے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو مجھے فروخت کر دو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ اونٹ پانچ اوقیہ پربیچ دیا اور عرض کی کہ مدینہ تک اس کی سواری میرے لئے ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی سواری مدینہ تک تیرے لئے ہے جب میں مدینہ آیا تو میں نے اس اونٹ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اوقیہ مجھے زیادہ دیا پھر وہ اونٹ بھی مجھے ہبہ کر دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment