Saturday, 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1821,TotalNo:4219


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
ملا زم و غلام کو جو خود کھائے پیے اور پہنے دینے اور اس کی طاقت سے زیادہ کام نہ لینے کے بیان میں
حدیث نمبر
4219
 و حَدَّثَنَاه أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ وَأَبِي مُعَاوِيَةَ بَعْدَ قَوْلِهِ إِنَّکَ امْرُؤٌ فِيکَ جَاهِلِيَّةٌ قَالَ قُلْتُ عَلَی حَالِ سَاعَتِي مِنْ الْکِبَرِ قَالَ نَعَمْ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ نَعَمْ عَلَی حَالِ سَاعَتِکَ مِنْ الْکِبَرِ وَفِي حَدِيثِ عِيسَی فَإِنْ کَلَّفَهُ مَا يَغْلِبُهُ فَلْيَبِعْهُ وَفِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ فَلْيُعِنْهُ عَلَيْهِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ فَلْيَبِعْهُ وَلَا فَلْيُعِنْهُ انْتَهَی عِنْدَ قَوْلِهِ وَلَا يُکَلِّفْهُ مَا يَغْلِبُهُ
احمد بن یونس، زہیر، ابوکریب، ابومعاویہ، اسحاق بن ابراہیم، عیسی بن یونس، اعمش، زہیر، ابی معاویہ اسی حدیث کی مزید دو اسناد ذکر کی ہیں- حضرت زہیر اور حضرت ابومعاویہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کہ تو ایک ایسا آدمی ہے کہ جس میں جاہلیت (کا اثر باقی) ہے کے بعد یہ اضافہ ہے کہ میں نے عرض کیا میرے اس بڑھاپے کے حال پر- تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جی ہاں اور ابومعاویہ کی حدیث میں ہے جی ہاں! تیرے بڑ ھاپے کے حال میں بھی اور عیسی کی حدیث میں ہے کہ اگر وہ اسے کام پر مجبور کرے جو اسےدشوار گزرے تو چاہیئے کہ وہ اسے بیچ دے اور زہیر کی حدیث میں ہے چاہے کہ وہ اس پر اس کی مدد کرے اور ابومعاویہ کی حدیث میں بیچنے اور مدد کرنے کا ذکر نہیں ان کی حدیث اس پر دشواری نہ ڈالو کہ وہ مغلوب ہوجائے پر پوری ہوگئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment