Saturday, 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1816,TotalNo:4214


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
 غلاموں کے ساتھ برتاؤ کرنے کے بیان میں۔
حدیث نمبر
4214
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّهُ کَانَ يَضْرِبُ غُلَامَهُ فَجَعَلَ يَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ قَالَ فَجَعَلَ يَضْرِبُهُ فَقَالَ أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ فَتَرَکَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْکَ مِنْکَ عَلَيْهِ قَالَ فَأَعْتَقَهُ
 محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن عدی، شعبہ، سلیمان، ابراہیم تیمی، حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ وہ اپنے غلام کو مار رہے تھے کہ اس نےأَعُوذُ بِاللَّهِ کہنا شروع کردیا کہتے ہیں وہ اسے مارتے رہے پھر اس نے أَعُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ کہا تو اسے چھوڑ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کی قسم اللہ تجھ پر زیادہ قدرت رکھتا ہے حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں پھر میں نے اسے آزاد کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment