کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
باب
بارش میں گھر وں میں نماز پڑھنے کے بیان میں
حدیث نمبر
1505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَادَی بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ وَمَطَرٍ فَقَالَ فِي آخِرِ نِدَائِهِ أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِکُمْ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا کَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ فِي السَّفَرِ أَنْ يَقُولَ أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِکُمْ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز کے لئے ایک ایسی رات میں پکارا کہ جس میں سردی اور ہوا اور بارش تھی پھر اپنے اس پکارنے کے آخر میں فرمایا، آگاہ رہو! نماز اپنے گھروں میں ہی پڑھو، پھر فرمایا کہ رسول اللہ مؤذن کو حکم فرماتے جب رات سرد ہوتی یا بارش ہوتی، سفر میں وہ یہ کہتے آگاہ رہو! نماز اپنے گھروں میں پڑھو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment