مسلم شریف
کتاب
جمعہ بیان
باب
جمعہ کا خطبہ سننے اور خاموش رہنے کی فضیلت کے بیان میں
حدیث نمبر
1891
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَصَلَّی مَا قُدِّرَ لَهُ ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْ خُطْبَتِهِ ثُمَّ يُصَلِّي مَعَهُ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَی وَفَضْلُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ
امیہ بن بسطام، ابن زریع، روح، سہیل، حضرت ابوہریرة رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی غسل کرے پھر جمعہ پڑھنے کے لئے آئے تو جتنی نماز اس کے لئے مقدر تھی اس نے پڑھی پھر وہ خاموش رہا یہاں تک کہ امام اپنے خطبہ سے فارغ ہوگیا پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ کے درمیان کے سارے گناہ معاف کر دیے گئے اور مزید تین دنوں کے گناہ بھی معاف کر دیے گئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment