Saturday, 2 July 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:1655


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مسافروں کی نماز  اور  قصر کے  احکام کا بیان
باب
رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر ایک رکعت رات کے آخری حصہ میں ہے
حدیث نمبر
1655
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَبُدَيْلٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّائِلِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَصَلِّ رَکْعَةً وَاجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِکَ وِتْرًا ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَی رَأْسِ الْحَوْلِ وَأَنَا بِذَلِکَ الْمَکَانِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي هُوَ ذَلِکَ الرَّجُلُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِکَ
ابوربیع زہرانی، حماد، ایوب، بدیل، عبداللہ بن شقیق، ابن عمرسے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سوال کرنے والے کے درمیان میں تھا اس نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! رات کی نماز کس طرح سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں تو جب تجھے صبح ہونے کاڈر ہو تو ایک رکعت اور پڑھ لے اور اپنی آخری نماز وتر کو کر، پھر ایک آدمی نے ایک سال کے بعد پوچھا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسی جگہ تھا میں نہیں جانتا کہ یہ وہی آدمی تھا یا کوئی اور آدمی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی سے اسی طرح فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment