کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
باب
نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
1619
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي جَالِسًا فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَی رَأْسِهِ فَقَالَ مَا لَکَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قُلْتُ حُدِّثْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَّکَ قُلْتَ صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا عَلَی نِصْفِ الصَّلَاةِ وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا قَالَ أَجَلْ وَلَکِنِّي لَسْتُ کَأَحَدٍ مِنْکُمْ
زہیر بن حرب، جریر، منصور، ہلال بن یساف، ابی یحیی، عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ مجھ سے یہ حدیث بیان کی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز کے برابر ہے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ کو میں نے بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پایا میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک پر رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تجھے کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے یہ حدیث بیان کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز کے برابر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ صحیح ہے لیکن میں تم میں سے کسی جیسا نہیں ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment