Saturday, 20 August 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:2083


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
 میت کو کفن دینے کے بیان میں
حدیث نمبر
2083
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُدْرِجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ يَمَنِيَّةٍ کَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ نُزِعَتْ عَنْهُ وَکُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولٍ يَمَانِيَةٍ لَيْسَ فِيهَا عِمَامَةٌ وَلَا قَمِيصٌ فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ الْحُلَّةَ فَقَالَ أُکَفَّنُ فِيهَا ثُمَّ قَالَ لَمْ يُکَفَّنْ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُکَفَّنُ فِيهَا فَتَصَدَّقَ بِهَا
علی بن حجری سعدی، علی بن مسہر، ہشام بن عروة، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یمنی حلہ میں لپیٹا گیا جو حضرت عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تھا پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹا لیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین سحولی یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا ان میں عمامہ اور قمیض نہ تھی حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ حلہ اٹھایا اور کہنے لگے مجھے اس میں کفن دیا جائے گا پھر فرمانے لگے کیا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفن نہیں دیا گیا مجھے اس کا کفن دیا جائے؟ پھر اس کو خیرات کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment