کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
گھر والوں کے رونے کے وجہ سے میت کو عذاب دیئے جانے کے بیان میں
حدیث نمبر
2056
حدثناخلف بن شام وابوالربع الزران جمعاعن حماد قال خلف ناحماد بن زد عن شام بن عرو عن اب قال ذرعندعائش قول ابن عمررض الل عنماالمت عذب ببائ اہل عل فقالت رحم الل اباعبدالرحمن سمع شئا فلم حفظ انما مر عل رسول الل جناز ود وم بون عل فقال انتم تبون وان لَعذَبُ
خلف بن ہشام، ابوربیع زہرانی، حماد، ہشام بن عروة، عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول کہ مردے کو اس کے اہل وعیال کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے، ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے کوئی بات سنی لیکن اس کو یاد نہ رکھ سکے اصل یہ ہے کہ ایک یہودی کا جنازہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گزرا وہ اس پر رو رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم روتے ہو اور اس کو عذاب دیا جاتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment