کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ایمان کا بیان
باب
آخرت میں مومنوں کے لئے اللہ سبحانہ وتعالی کے دیدار کے بیان میں
حدیث نمبر
353
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ وَأَبُو غَسَّانَ الْمَسْمَعِيُّ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ وَاللَّفْظُ لِأَبِي غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَی رَبِّهِمْ إِلَّا رِدَائُ الْکِبْرِيَائِ عَلَی وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ
نصر بن علی جہضمی، ابوغسان، مسمعی، اسحق بن ابراہیم، عبدالعزیز بن عبدالصمد، ابوغسان، ابوعمران، جونی، ابوبکر بن عبداللہ بن قیس سے روایت کرتے ہیں کہ دو جنتیں توچاندی کی ہوں گی اور دونوں کے برتن اور ان میں جو کچھ ہوگا وہ بھی چاندی کا ہوگا اور اسی طرح دو جنتیں سونے کی ہوں گی ان دونوں کے برتن اور ان میں جو کچھ ہوگا وہ سونے کا ہوگا اور اہل جنت کے اور اللہ تعالی کے دیدار کے درمیان کبریائی کی چادر ہوگی جو جنتِ عدن میں اللہ کے چہرے پر ہوگی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment