Saturday 18 June 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:1496


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مسافروں کی نماز  اور  قصر کے  احکام کا بیان
باب
منی میں نماز قصر کر کے پڑھنے کے بیان میں
حدیث نمبر
1496
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَأَبُو بَکْرٍ بَعْدَهُ وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ وَعُثْمَانُ صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّی بَعْدُ أَرْبَعًا فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّی مَعَ الْإِمَامِ صَلَّی أَرْبَعًا وَإِذَا صَلَّاهَا وَحْدَهُ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتں پڑھی ہیں آپ کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عمر نے بھی اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی خلافت کی ابتداء میں دو رکعات پڑھی ہیں پھر حضرت عثمان چار رکعتیں پڑھنے لگ گئے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو چار رکعت پڑھتے تھے اور جب وہ اکیلے نماز پڑھتے تو دو رکعت نماز پڑھتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment