Saturday, 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1801,TotalNo:4199


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
کافر کی نذر کے حکم کے بیان میں جب وہ مسلمان ہو جائے
حدیث نمبر
4199
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ أَنَّ أَيُّوبَ حَدَّثَهُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ بَعْدَ أَنْ رَجَعَ مِنْ الطَّائِفِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَکِفَ يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَکَيْفَ تَرَی قَالَ اذْهَبْ فَاعْتَکِفْ يَوْمًا قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ جَارِيَةً مِنْ الْخُمْسِ فَلَمَّا أَعْتَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَايَا النَّاسِ سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَصْوَاتَهُمْ يَقُولُونَ أَعْتَقَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا هَذَا فَقَالُوا أَعْتَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَايَا النَّاسِ فَقَالَ عُمَرُ يَا عَبْدَ اللَّهِ اذْهَبْ إِلَی تِلْکَ الْجَارِيَةِ فَخَلِّ سَبِيلَهَا
 ابوطاہر، عبداللہ بن وہب، جریر بن حازم، ایوب، نافع، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جعرانہ میں سوال کیا- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طائف سے لوٹنے کے بعد کہ اے اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت میں نذر مانی کہ مسجدحرام میں ایک دن اعتکاف کروں گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور ایک دن کا اعتکاف کرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں خمس سے ایک لونڈی عطا کی تھی- جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے قیدیوں کو آزاد کردیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کی آوازیں سنیں- وہ کہتے تھے ہیمں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آزاد کیا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے- تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اے عبداللہ اس لونڈی کے پاس جاؤ اور اسے بھی چھوڑ دو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment