کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ہبہ کا بیان
باب
تاحیات ہبہ کے بیان میں
حدیث نمبر
4096
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لِعَبْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِنَّمَا الْعُمْرَی الَّتِي أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ هِيَ لَکَ وَلِعَقِبِکَ فَأَمَّا إِذَا قَالَ هِيَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِنَّهَا تَرْجِعُ إِلَی صَاحِبِهَا قَالَ مَعْمَرٌ وَکَانَ الزُّهْرِيُّ يُفْتِي بِهِ
اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، ، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ تا عمر ہبہ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جائز رکھا یہ ہے کہ ہبہ کرنے والا کہے: یہ تیرے لیے اور ورثاء کے لیے اور جب اس نے یہ کہا کہ تیری زندگی میں تیرے لیے ہے تو پھر وہ چیز اپنے اصل مالک کی طرف لوٹ جائے گی معمر نے کہا ا مام زہری اسی کہ مطابق فتوی دیتے تھے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment