مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
خوف کی نماز کے بیان میں
حدیث نمبر
1848
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِالَّذِينَ مَعَهُ رَکْعَةً ثُمَّ ذَهَبُوا وَجَائَ الْآخَرُونَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ قَضَتْ الطَّائِفَتَانِ رَکْعَةً رَکْعَةً قَالَ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَإِذَا کَانَ خَوْفٌ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَصَلِّ رَاکِبًا أَوْ قَائِمًا تُومِئُ إِيمَائً
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی بن دم، سفیان، موسی بن عقبہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ دنوں میں خوف کی نماز اس طرح سے پڑھی کہ ایک جماعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور ایک جماعت دشمن کے سامنے کھڑی ہو گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ چلے گئے اور دوسری جماعت آگئی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں جماعتوں نے اپنی ایک ایک رکعت پوری کی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب خوف حد سے بڑھ جائے تو سواری پر یا کھڑے کھڑے اشارے سے نماز پڑھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment