مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
خوف کی نماز کے بیان میں
حدیث نمبر
1849
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَصَفَّنَا صَفَّيْنِ صَفٌّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَکَبَّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَبَّرْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ وَرَفَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ انْحَدَرَ بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نَحْرِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّجُودَ وَقَامَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ وَقَامُوا ثُمَّ تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ ثُمَّ رَکَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَکَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ وَرَفَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ انْحَدَرَ بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ الَّذِي کَانَ مُؤَخَّرًا فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نُحُورِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّجُودَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمْنَا جَمِيعًا قَالَ جَابِرٌ کَمَا يَصْنَعُ حَرَسُکُمْ هَؤُلَائِ بِأُمَرَائِهِمْ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبدالملک بن ابی سلیمان، عطاء، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز پڑھتے وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا ہم نے دو صفیں بنائیں ایک صف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے اور دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان میں تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہم سب نے بھی تکبیر کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا اور ہم سب نے بھی رکوع کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر رکوع سے اٹھایا اور ہم سب نے بھی سر اٹھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں چلے گئے تو اس صف والے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب تھے پہلی رکعت میں سب سجدہ میں گئے اور پچھلی صف والے دشمن کے مقابلے میں کھڑے رہے پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور وہ صف جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب تھی سجدہ کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہم سب نے سلام پھیرا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جس طرح آج کل کے محافظ اپنے حکمرانوں کے ساتھ کرتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment