کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ہبہ کا بیان
باب
ہبہ میں بعض اولاد کو زیادہ دینے کی کراہت کے بیان میں
حدیث نمبر
4091
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا ثُمَّ أَتَی بِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُشْهِدَهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ أَعْطَيْتَهُ هَذَا قَالَ لَا قَالَ أَلَيْسَ تُرِيدُ مِنْهُمْ الْبِرَّ مِثْلَ مَا تُرِيدُ مِنْ ذَا قَالَ بَلَی قَالَ فَإِنِّي لَا أَشْهَدُ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ مُحَمَّدًا فَقَالَ إِنَّمَا تَحَدَّثْنَا أَنَّهُ قَالَ قَارِبُوا بَيْنَ أَوْلَادِکُمْ
احمد بن عثمان نوفلی، ازہر، ابن عون، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میرے باپ نے مجھے ہبہ کیا - پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لائے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر گواہ بنائیں - آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تونے اپنے تمام بیٹوں کو یہ عطا کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو جیسے اس سے نیکی کا ارادہ کرتا ہے کہ اسی طرح ان سے نیکی کا ارادہ نہیں کرتا؟ اس نے کہا کیوں نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں گواہ نہیں بنتا - ابن عون نے کہا میں نے حدیث محمد سے بیان کی- انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح بیان کی گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے بیٹوں میں برابری کرو -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment