کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ہبہ کا بیان
باب
تاحیات ہبہ کے بیان میں
حدیث نمبر
4094
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ فِيهَا وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ غَيْرَ أَنَّ يَحْيَی قَالَ فِي أَوَّلِ حَدِيثِهِ أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ
یحیی بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ، لیث، ابن شہاب، ابی سلمہ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس نے کسی آدمی اور اس کہ ورثاء کو کوئی چیز تا عمر کے لیے ہبہ کی تو اس کے قول نے اس چیز میں اس کے حق کو ختم کر دیا اور یہ اسی اور اس کے ورثاء کے لیے ہے جس کوہبہ کی گئی ہے اور یحیی کی حدیث میں یہ اس کے لیے ہے جس کو کوئی چیز عمر بھر کے لیے ہبہ کی گئی تو یہ اس کے لیے اور اس کے ورثاء کہ لیے ہے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment