Saturday, 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1782,TotalNo:4180


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
جس نے قسم اٹھائی پھر اس کہ غیر میں بھلائی ہو اس کہ لئے بھلائی کا کام کرنا مستحب ہونے اور قسم کا کفارہ ادا کرنے کہ بیان میں
حدیث نمبر
4180
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ رُفَيْعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ جَائَ سَائِلٌ إِلَی عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ فَسَأَلَهُ نَفَقَةً فِي ثَمَنِ خَادِمٍ أَوْ فِي بَعْضِ ثَمَنِ خَادِمٍ فَقَالَ لَيْسَ عِنْدِي مَا أُعْطِيکَ إِلَّا دِرْعِي وَمِغْفَرِي فَأَکْتُبُ إِلَی أَهْلِي أَنْ يُعْطُوکَهَا قَالَ فَلَمْ يَرْضَ فَغَضِبَ عَدِيٌّ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَا أُعْطِيکَ شَيْئًا ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ رَضِيَ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ ثُمَّ رَأَی أَتْقَی لِلَّهِ مِنْهَا فَلْيَأْتِ التَّقْوَی مَا حَنَّثْتُ يَمِينِي
 قتیبہ بن سعید، جریر، عبدالعزیز یعنی ابن رفیع، حضرت تمیم بن طرفہ سے روایت ہے کہ ایک سا ئل عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے ایک غلام کی قمت کا خرچ یا غلام کی قیمت کے بعض حصہ کا سوال کیا تو انہوں نے کہا میرے پاس تجھے عطا کرنے کے لیے سوائے زرہ اور میری خود کے کچھ نہیں ہے میں اپنے گھر والوں کو لکھتا ہوں کہ وہ تجھے کچھ عطا کردیں گے راوی کہتے ہیں وہ تو راضی ہوا لیکن عدی غصے میں آ گئے اور کہا اللہ کی قسم میں کچھ بھی نہ عطا کروں گا پھر وہ آدمی راضی ہوگیا تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا تو تجھے کچھ بھی نہ دیتا آپ فرماتے تھے جس نے کسی بات پر قسم اٹھائی پھر اس سے زیادہ پرہیزگاری کا عمل دیکھے تو وہی تقوی والا عمل اختیار کرلے تو میں اپنی قسم کو نہ توڑتا اور حانث نہ ہوتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment